ایکنا نیوز-شعبہ مغربی ایشیاء- امام خمینی کی برسی کے موقع پر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں امام خمینی کی شخصیت سے متعلق ثقافتی نمائش کا اہتمام کیا گیا ۔ رایزنی اسلامی جمہوریہ ایران اور جامعہ امام صادق علمی مرکز کے تعاون سے منعقدہ اس نمائش کی افتتاحی تقریب میں ایران کے ثقافتی سفیر جناب تقی صادقی اور جامعہ الرضا علمی مرکز کے سربراہ علامہ سید حسین عباس گردیزی نے شرکت کی اور نمائش کے مختلف حصوں کا دورہ کیا ۔
اس نمائش میں امام خمینی کے آثار فارسی،اردو اور انگریزی زبانوں میں رکھے گئے ہیں جنکو مہمانوں نے گرمجوشی سے دیکھا اور پسند کیا۔ اس نمائیشگاہ میں انقلاب اسلامی ایران اور بیداری اسلامی کے عنوان سے تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جسمیں مختلف تصویریں اور پوسٹرز شامل ہیں۔
پاکستانی میڈیا کی جانب سے بھی اس نمائش کو نمایاں کوریج دی گئی ہے ۔ جناب تقی صادقی نے امام خمینی کی پچیسویں برسی کی مناسبت سے اپنے تسلیتی پیغام میں کہا کہ دنیا امام خمینی کی شخصیت میں کھوئی ہوئی ہے اور شاید زمانہ لگے تاکہ دنیا امام خمینی کی شخصیت اور افکار کو بہتر طور پر سمجھ سکے۔انہوں نے کہا کہ امام خمینی نے ولولے اور استقامت کے ساتھ عالمی استکبار کا مقابلہ کیا اور توحید کے پرچم کو بلند کیا۔